دعائے شیخ
اللهم
يا حبيب التائبين ، ويا سرور العابدين ،
ويا قرة أعين العارفين ،ويا أنيس المنفردين ،
ويا حرز اللاجئين ، ويا ظهير المنقطعين ،
ويا من حنت إليه قلوب الصديقين ،
اجعلنا من أوليائك المقربين ، وحزبك المفلحين.
ولا تجعلنا من حزب الشياطين
وولي علينا أخيارنا يا أرحم الراحمين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
اے توبہ کرنے والوں کے محبوب ، اے عبادت گذاروں کی باعث مسرت ذات ، اے عارفوں (اللّٰہ کی معرفت رکھنے والوں) کی آنکھوں کی ٹھنڈک ، اے خلوت نشینوں کی مانوس ہستی ، اے (اپنے سے) آہ وزاری والوں کی پناہ گاہ ، اے (دنیوی مفادات سے) جدائی اختیار کرنے والوں کے مددگار اور اے وہ ہستی کہ جس کی طرف صدیقین کے دل اشتیاق رکھتے ہیں !
ہمیں اپنے مقرب اولیاء (قریبی دوستوں) اور اپنی کامیاب اجتماعیت میں شامل کر لیجیے اور ہمیں شیطانی جماعت میں شامل نہ ہونے دیجئے ۔
اے ارحم الراحمین !
اپنے بہترین بندوں کو ہم پر والی (منتظم) بنا دیجیے!
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔