دعا بتاریخ جنوری 30, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
يامن تسمع الأصوات وإن خفيت
وتقضي الحاجات وإن عظمت
وتجيب الدعوات وإن ثقلت
وتغفر الزلات وإن كثرت
نسألك يا الله 
أن تكسينا حلل السعد والمهابة
وأن تحفظنا من الهم والكآبة
وأن تلهمنا الدعاء أوقات الإجابة
إنك على كل شيء قدير
        آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ذات ! کہ آپ  
(تمام انسانوں کی) آوازیں سنتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) پست ہوں ، 
(ضرورت مند انسانوں کی) حاجات کو پورا کرتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) بڑی ہوں ، 
(لاچار انسانوں) کی دعائیں قبول کرتے ہیں ،اگر چہ وہ (کتنی ہی) بھاری (بڑے بڑے کاموں سے متعلق) ہوں ، 
اور (انسانی لغزشوں) کو معاف کرتے ہیں ، اگر چہ وہ (کتنی ہی) زیادہ ہوں ، 

اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ 
 ہمیں کامیابی اور (دشمنوں پر) ہیبت کے لباس سے آراستہ کر دیجیے ، 
ہمیں پریشانی اور غم سے محفوظ کر لیجیے ، 
ہمیں  قبولیت کے اوقات میں دعا (دل میں) الہام کر دیجیے ، 
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔