دعائے شیخ
اللهم
صل وسلم على سيدنا محمد وعلى آله،
صلاة تكون لنا طريقاً لقربه، وتأكيداً لحبه،
وباباً لجمعنا عليه،وهدية مقبولة بين يديه،
وسلم وبارك كذلك أبداً،وارض عن آله وصحبه السعداء، واكسنا حُلل الرضا.
وارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه واحشرنا في زمرته
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر اپنی طرف سے ایسا درود وسلام نازل فرمائیے :
کہ وہ ہمارے لیے آپ ﷺ سے قرب کا راستہ (ذریعہ) ہو ،
آپ ﷺ کی محبت کے لیے پختگی (کا باعث) ہو ،
آپ ﷺ پر ہماری جمعیت (اجتماعیت کے قیام) کا دروازہ ہو ،
آپ ﷺ کے سامنے قابل قبول تحفہ ہو ،
اور اسی طرح (آپ ﷺ پر) سلامتی و برکت نازل کیجئے،
اور آپ ﷺ کے تمام سعادتمند آل و اصحاب سے راضی ہو جائیے ،
ہمیں اپنی رضامندی کے جوڑے (لباس) اوڑھا دیجئے ،
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ،
ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے ،
اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔