دعائے شیخ
اللهم أَرْفَعُ لِأَحْبَابِي ذِكْرًا،
وأصلِح لَهُمْ أَمْرًا،
وأغفِر لَهُمْ وِزْرًا،
وأطِل لهمُ عُمْرًا،
واشرَح لَهُمْ صَدْرًا،
ولا تُرِيهُمْ فِي حَيَاتِهِمْ إِلَّاخَيْرًا،
واملأ قَلْبَهُمْ فَرَحًا وَ سُروُراً،
واجعَل لَهُمْ مِنْ كُلٍّ عُسَرًا يُسَرًا،
وأبني لَهُمْ وَلِوَالِدَيْهِمْ فِي جَنَّاتٍ الفُردوس قصْورًا..
اللهم ارحم وأغفر لوالديكم ولوالدينا ولجميع المسلمين والمسلمات وللمؤمين والمؤمنات الأحياء منهم والأموات برحمتك يا ارحم الراحمين
وصل الله على سيدنا ونبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔۔۔
اے اللہ ! میرے احباب کے تعارف کو بلند ( عام ) فرما دیجیے ،
ان کے درپیش معاملہ کو سنوار دیجیے ،
ان کے گناہوں کے بوجھ معاف فرما دیجیے ،
ان کی عمر میں برکت پیدا فرما دیجیے ،
ان کے سینے کھول دیجیے ،
انہیں ان کی زندگی میں خیر و بھلائی کے علاوہ کچھ نہ دکھائیے ،
ان کے دلوں کو ہر طرح کی خوشی سے بھر دیجیے ،
ان کے لیے ہر تنگی میں آسانی پیدا فرما دیجیے ،
ان کے اور ان کے والدین کے لئے اعلیٰ جنتوں میں محلات بنا دیجیے ۔۔
اے اللہ ! رحم فرما دیجیے ،
آپ کے اور ہمارے والدین ، تمام مسلمان مردوں اور عورتوں ، ایمان والے مردوں اور عورتوں ، ان میں سے زندہ اور فوت شدگان کو بخش دیجیے ،
ہمارے آقا اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ، آپ کی آل اور تمام صحابہ کرام رضوان علیھم اجمعین پر اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں ۔۔۔