دعا بتاریخ نومبر 29, 2020

دعائے شیخ

عربی

اللهم إنا نسألك إيماناً دائماً ونسألك قلباً خاشعاً 
ونسالك علما نافعاً 
ونسألك صبرًا جميلاً 
ونسألك فرجاً قريباً 
ونسألك أجراً عظيماً 
ونسألك يقينا صداقاً 
ونسألك دينا قيماً 
ونسألك العافية من كل بَلِيَّة ونسألك الغنى عن الناس ونسألك تمام العافية ونسألك الشكر على العافية.
 

اردو

اے اللہ! بیشک ہم آپ سے ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ایمان کا سوال کرتے ہیں ، 
ہم آپ سےخشوع (اللّه کے سامنے عاجزی کرنے) والا دل مانگتے ہیں ، 
ہم آپ سے نفع بخش علم  کی درخواست کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے مصیبتوں میں صبرِ جمیل (یعنی جس میں کوئی واویلا اور شکوہ نہ ہو) طلب کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے قریب میں حاصل ہونے والی کشادگی مانگتے ہیں ، 
ہم آپ سے بڑے اجر کا سوال کرتے ہیں ، 
ہم  آپ سے سچا یقین طلب کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے مضبوط دین (پر استقامت) کی درخواست کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے ہر آزمائش سے عافیت مانگتے ہیں ، 
ہم آپ سے لوگوں کی محتاجی سے بے پرواہ ہونے کا سوال کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے کامل عافیت مانگتے ہیں ، 
 اور ہم عافیت ملنے پر شکر بجا لانے کی آپ سے توفیق طلب کرتے ہیں ۔