دعا بتاریخ اکتوبر 29, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
إنا نستودعك ديننا وتوحيدنا 
وأخلاقنا من كل سوء ومكروه 
يا الله 
جملنا بالستر و العفة والحياء 
اللهم 
احفظ أهلنا وأحبابنا والمسلمين والمسلمات
 واحمهم من كل شر وفتنة وأذى 

         آمـــــــــين يارب العالمين
     حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم اپنے دین کو ، اپنی توحید (آپ کے ساتھ یکسوئی کے ساتھ ایمانی تعلق) کو اور اپنے اخلاق کو ہر برائی اور ناگوار چیز سے (حفاظت کے لئے) آپ کے سپرد کرتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں (عیوب کی) ستر پوشی ، عفت اور حیا کے ساتھ خوبصورتی دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
 ہمارے اہل خانہ ، ہمارے احباب اور مسلمان مردوں و عورتوں کی حفاظت کیجئے ، اور انہیں ہر شر ، فتنے اور اذیت سے بچا لیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔