دعا بتاریخ اکتوبر 29, 2021

دعائے شیخ

عربی

اللهمّ 
ياخير معبود، يامن لايجوز لغيرك السجود، 
و يامن لايستغني عنك أحد في الوجود، 
اللهم 
إنا نسألك ألا تكسر لنا قلبا ،ولاتصعب علينا أمرا، ولاترد لنا دعاء، 
اللهمّ 
إحفظ لنا احبابنا ومن يريد بنا خيرا، 
اللهم 
إجعلنا ممن تفائل بخيرك فأكرمته وتوّكَل عليك فكفيتَه ودعاك فأجبته .
آمين يارب العالمين 

اردو

اے اللّٰہ!
اے  عبادت کے لائق بہترین ہستی !
 اے وہ ذات ! جس کے علاوہ کسی کے لئے سجدہ جائز نہیں ۔
اے وہ ذات ! جس سے کوئی بھی اپنے وجود کے لئے مستغنی نہیں ہے ! 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہم میں سے کسی کا دل ، شکستہ ہونے (ٹوٹنے) نہ دیجئے، 
آپ ہم پر کوئی معاملہ مشکل نہ ہونے دیجئے، 
اور آپ ہماری کوئی دعا مسترد نہ ہونے دیجئے، 
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے احباب کی اور ان کی جو ہمارے خیر خواہ ہیں ، حفاظت فرما لیجیے ، 
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما لیجیے جنہوں نے آپ سے بھلائی (نیک اعمال) کے ساتھ نیک شگون رکھا تو آپ نے ان کی لاج رکھ لی ، انہوں نے آپ پر اعتماد کیا تو آپ انہیں کافی ہو گئے اور انہوں نے آپ سے دعا کی تو آپ نے ان کی دعا قبول کی ۔ 
اے اقوام عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!