دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْ کُلَّ مَھْمُوْمٍ بِالْفَرْجِ وَ کُلَّ مُعْسِرٍ بِالْیُسْرِ وَ کُلَّ حَزِیْنٍ بِالْفَرْحِ وَ کُلَّ مَرِیْضٍ بِالْشِّفَاءِ وَ کُلَّ مَیِّتٍ بِالْرَّحْمَةِ وَ کُلَّ مَدْیُوْنٍ بِقَضَاءِ دَیْنِهٖ وَ کُلَّ مَحْرُوْمٍ بِالْذُّرِّیَّةِ الْصَّالِحَةِ
اَللّٰهُمَّ
تَوَفَّنَا وَ أَنْتَ رَاضٍ عَنَّا غَیْرَ مَفْتُوْنِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
ہر پریشان حال کو کشادگی (پریشانی سے نجات)، ہر تنگ دست کو آسانی، ہر غمگین کو خوشی، ہر بیمار کو شفا، ہر فوت شدہ کو رحمت، ہر مقروض کو اس کے قرض کی ادائیگی اور ہر (اولاد سے) محروم کو نیک اولاد دے دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آزمائش میں مبتلا کیے بغیر دنیا سے اس حالت میں اٹھا لیجئے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔