دعائے شیخ
اللهم
فاطر السماوات والأرض عالم الغيب والشهادة
اغفر لنا وارحمنا و لاتكلنا إلى أنفسنا
فإنك إن تكلنا إلى أنفسنا تباعدنا من الخير
وتقربنا من الشر و إنا لا نثق إلا برحمتك
فاجعل لنا عندك عهدا توفينا إياه يوم القيامة
إنك لا تخلف الميعاد
آمين يارب العالمين
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ،
پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے ،
ہمارے لیے (ہمارے گناہوں کو) بخش دیجیے ،
ہم پر رحم فرمائیے اور ہمیں ہمارے نفسوں (طبعی تقاضوں) کے حوالے نہ کیجئے ۔
کہ یقینی طور پر اگر آپ نے ہمیں ہمارے نفسوں کے حوالے کر دیا تو ہم بھلائی سے دور ہو جائیں گے اور برائی کے قریب ہو جائیں گے ، بلاشبہ ہم آپ کی رحمت پر ہی اعتماد کرتے ہیں ، لہذا آپ ہمارے لیے اپنے پاس ایک ایسا عہد کر لیجیے جسے آپ قیامت کے دن ہمارے ساتھ وفا (پورا) کردیں ،
بلاشبہ آپ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔