دعائے شیخ
قال لقمان لابنه؛
"يابني لاتشمت بالمصائب، ولاتعير المبتلى، ولاتمنع المعروف، فإنه ذخيرة لك في الدنيا والآخرة "
(مشہور حکیم ودانا) حضرت لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے کہا :
" اے میرے پیارے بیٹے !
(کسی کے) مصیبتوں (میں مبتلا ہونے) پر خوش نہ ہو ،
اور نہ مصیبت زدہ (انسان) کو عار (شرم) دلاؤ ،
اور نہ ہی نیک (سماجی بہتری کے) کام سے رکو ،
پس یقیناً یہ (باتیں) دنیا اور آخرت میں آپ کے لیے ذخیرہ (مشکل میں ، کام آنے والاخزانہ) ہیں " ۔