دعائے شیخ
اللهم
يا شارح الصدور ومطهر القلوب وميسر الأمور
يا باسط اليدين بالرحمة
نقنا من الهم والحزن
وافتح لنا أبواب السعادة
وارزقنا صبراً جميلاً
وعملاً صالحاً وتوفيقاً من عندك
اللهم
نسألك الشفاء لكل مريض
والرحمة لكل ميت
وأن تمسح على قلب كل مهموم
وتغفرلنا ولوالدينا وجميع المسلمين
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے سینوں کو کھولنے والے ، دلوں کو پاک کرنے والے اور کاموں کو آسان کرنے والے !
(اپنی شایان شان) رحمت کے ہاتھوں کو پھیلانے والے !
ہمیں پریشانی اور غم سے نجات دے دیجیے ،
ہمارے لیے کامیابی کے دروازے کھول دیجئے ،
ہمیں اچھے انداز سے استقامت ، نیک عمل اور اپنی طرف سے توفیق (اچھے کام سر انجام دینے کی ہمت) دے دیجیے۔
اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں :
ہر بیمار کے لیے شفا اور ہر فوت شدہ کے لیے رحمت کی ،
یہ کہ آپ ہر پریشانی میں مبتلا کے دل کو (اس کی پریشانی سے) صاف کر دیجیے ،
کہ آپ ہمارے لیے ، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کے لیے (گناہوں کو) بخش دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔