دعائے شیخ
يارب سخر لنا جنود الارض وملائكة السماء وكل من وليته أمرنا وأرزقنا حظ الدنيا ونعيم الآخرة ويسر لنا كل أمر عسير وقل لما نريد كن ليكون بحولك وقوتك ورحمتك ياقادر على كل شيء يارب
اللهم أرنا عجائب قدرتك في قضاء حوائجنا وأرزقنا من حيث لا نحتسب وأجبرنا جبراً أنت أهله ووليه اللهم انا نسألك الجنه وماقرب اليها من قول وعمل ونعوذبك من النار اللهم ارحم والدينا الله اشفي مرضانا وعافي مبتلانا اللهم ارحم موتانا واموات المسلمين
اللهم صل على نبينا محمد وعلى اله وصحبه اجمعين ...
اے میرے پروردگار!
اپنے زمینی لشکر ، آسمانی فرشتے اور وہ سب (طاقتور قوتیں) جنہیں آپ نے ہمارے امور سونپے ہیں ، انہیں ہمارے لئے کام میں لگا دیجیے ،
ہمیں ہمارا دنیا کا حصہ اور آخرت کی نعمتیں عطا فرما دیجیے ،
ہمارے لیے ہر مشکل کام آسان کر دیجیے ،
اے ہر چیز پر قادر ذات ! اے میرے پروردگار !
جو ہم چاہتے ہیں اس کے لیے آپ فیصلہ کن کہہ دیجیے تاکہ آپ کی طرف سے حالات کی تبدیلی ، آپ کی طاقت اور آپ کی رحمت کے سبب وہ (وقوع پذیر) ہو جائے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ، ہماری ضروریات کے پورا کرنے میں ، اپنی قدرت کے عجائبات دکھا دیجیے ،
ہمیں اس جگہ سے وسائل رزق مہیا کیجیے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو ،
اور آپ اپنے شایان شان اور اپنے اختیار کے مطابق ہمارے (نقصانات) کی تلافی فرما دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم جنت کی اور جو قول و عمل اس کے قریب کرے ، اس (کے بجا لانے) کی آپ سے درخواست کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہمارے والدین پر رحم فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے اور آزمائش میں مبتلا ہمارے (احباب) کو عافیت (اس آزمائش سے چھٹکارا) دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے فوت شدگان اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ۔۔۔۔