دعا بتاریخ جولائی 29, 2020

دعائے شیخ

عربی

اللهم أجعل لنا القوة في الدين .. والحزم مع اللين .. والحكمة مع اليقين .. واجعلنا في الشدة من الصابرين .. وفي الرخاء من الشاكرين .. ونقي قلوبنا أجمعين .. وأحسن ظننا بالآخرين .. وزينا بأخلاق سيد المرسلين .. وسخر لنا عبادك الصالحين ..  واغفر لنا ولوالدينا وجميع المسلمين .. وارزقنا الجنة برحمتك يا أرحم الراحمين .. 
 

اردو

اے اللہ ! ہمارے لیے دین میں مضبوطی ، نرمی سے وابستگی اور یقین کی دولت حکمت کے ساتھ عطا فرما دیجیے .. 

ہمیں بنا دیجیے : 
سخت حالات میں صبر کرنے والے اور عام نرم حالات میں شکر کرنے والے .. 

ہم سب کے دلوں کو صاف کر دیجیے .. 
دوسروں کے بارے میں ہمارے گمان کو اچھا کر دیجیے .. 
ہمیں اپنے رسولوں کے سردار حضرت محمد مصطفی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے اخلاق سے مزین فرما دیجیے .. 
اپنے نیک بندوں کو ہمارے ساتھ وابستہ فرما دیجیے .. 
ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کو بخش دیجیے .. 
اے ارحم الراحمین ! اپنی رحمت کے سبب ہمیں جنت نصیب فرما دیجیے .. 

اے اللہ ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ۔