دعا بتاریخ جون 29, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم
َّ أنت ربنا لايخفى عليك ما في قلوبنا 
فاللهم طمأنينة منك وغنى بك
 اللهمّ 
إنا نعوذ بك من ضيقة القلب وشعور لايشكى ولايفهم
 اللهمّ
 أرح قلوبنا بما أنت به أعلم 
ولا تسلط علينا من لا يرحمنا 
اللهمّ إنا نفوض دنيانا كلها إليك فأكرمنا وارحمنا 
ووفقنا لفهم الدين
ووفقنا لحمدك وشكرك وحسن عبادتك. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے پروردگار ہیں ، جو کچھ ہمارے دلوں میں ہے وہ آپ پر مخفی نہیں ، پس
اے اللّٰہ!
 (ہمارا) اطمینان آپ ہی کی جانب سے ہے اور آپ کے سبب (دوسروں سے ہماری) بے احتیاجی ہے ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم دل کی تنگی اور ایسے احساس سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جس کی نہ (کسی سے) شکایت کی جاسکے اور نہ (کسی کو) سمجھایا جاسکے ، 
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو  ان (اشیاء) سے راحت دیجیے  جسے آپ (ہم سے) زیادہ بہتر جانتے ہیں اور ہم پر وہ حکمران مسلط نہ کیجیے جو ہم پر رحم نہ کریں ، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے اپنی تمام دنیا کی زندگی  آپ کے سپرد کر دی ہے ،
پس آپ ہمیں عزت دے دیجیے ،
 ہم پر رحم فرما دیجیے ، 
ہمیں دین کے فہم کی توفیق دے دیجیے ، 
اور ہمیں آپ اپنی تعریف کرنے کی ، اپنا شکر بجا لانے کی اور اپنی عمدہ عبادت کی بجاآوری کی توفیق دے دیجیے ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔