دعائے شیخ
اللهم
َّ أنت ربنا لايخفى عليك ما في قلوبنا
فاللهم طمأنينة منك وغنى بك
اللهمّ
إنا نعوذ بك من ضيقة القلب وشعور لايشكى ولايفهم
اللهمّ
أرح قلوبنا بما أنت به أعلم
ولا تسلط علينا من لا يرحمنا
اللهمّ إنا نفوض دنيانا كلها إليك فأكرمنا وارحمنا
ووفقنا لفهم الدين
ووفقنا لحمدك وشكرك وحسن عبادتك.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے پروردگار ہیں ، جو کچھ ہمارے دلوں میں ہے وہ آپ پر مخفی نہیں ، پس
اے اللّٰہ!
(ہمارا) اطمینان آپ ہی کی جانب سے ہے اور آپ کے سبب (دوسروں سے ہماری) بے احتیاجی ہے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم دل کی تنگی اور ایسے احساس سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں جس کی نہ (کسی سے) شکایت کی جاسکے اور نہ (کسی کو) سمجھایا جاسکے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو ان (اشیاء) سے راحت دیجیے جسے آپ (ہم سے) زیادہ بہتر جانتے ہیں اور ہم پر وہ حکمران مسلط نہ کیجیے جو ہم پر رحم نہ کریں ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے اپنی تمام دنیا کی زندگی آپ کے سپرد کر دی ہے ،
پس آپ ہمیں عزت دے دیجیے ،
ہم پر رحم فرما دیجیے ،
ہمیں دین کے فہم کی توفیق دے دیجیے ،
اور ہمیں آپ اپنی تعریف کرنے کی ، اپنا شکر بجا لانے کی اور اپنی عمدہ عبادت کی بجاآوری کی توفیق دے دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔