دعا بتاریخ مئی 29, 2023

دعائے شیخ

عربی

أسأل الله 
 لكل اهلي وأقربائي وأصدقائي 
لكل من له مكانةٌ في قلبي 
لكل من أحببته في الله
لكل من دعى لي دعوةً في ظهر الغيب 
زادكم الله من فضله ورزقكم ماتتمنون وأكثر       
وختم لكم بالإيمان والعمل الصالح           
 
أسال الله 
ألاّ تفارق السعادة أعيُنكم ويلهمكم الذكر في صباحكُم ومساءكُم ويسعدكم في دُنياكم وآخرتكم ٠
  
           آمين يارب العالمين
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة 

اردو

اپنے تمام اہل خانہ ، اپنے رشتہ داروں اور اپنے دوستوں کے لیے ، 
ان تمام  کے لیے ،  جن کے لیے میرے دل میں جگہ ہے ، 
ان سب کے لئے کہ جن کے ساتھ میں نے اللّٰہ تعالیٰ کی رضا سے محبت کی ، 
ان سب کے لئے جنہوں نے میرے لیے عدم موجودگی میں دعا کی ،
 اللّٰہ تعالیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اپنے فضل وکرم سے (اپنی نعمتیں) زیادہ دے ، 
آپ سب کو وہ تمام وسائل رزق وافر دے جن کی آپ تمنا کرتے ہیں ، اور اس سے بھی زیادہ ،
اور آپ (کی زندگی) کا اختتام ایمان اور اعمال صالحہ کے ساتھ کرے ، 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ
وہ آپ کی آنکھوں سے کامیابی کو جدا نہ کرے ، 
 آپ کی صبح و شام کے  اوقات  میں اپنا ذکر (فکرو شعور کا فروغ) آپ کے دل میں القا کرے ، 
اور آپ کو آپ کی دنیا (کی زندگی) میں اور آخرت (کی زندگی) میں کامیاب کرے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔