دعائے شیخ
حديث الرسول ﷺ
عن ابن مسعود رضي الله عنه قال : قال رسول الله ﷺ :
(لَقِيتُ إبراهيمَ ليلةَ أُسرِيَ بِي ، فقال : يا مُحَمَّدُ أَقرِئْ أُمَّتَكَ مِنِّي السَّلَامَ ، وَأخبِرهُم أنَّ الجَنَّةَ طَيِّبَةُ التُّربَةِ ، عَذبَةُ المَاءِ ، وَأنَّهَا قِيعَانٌ وأنَّ غِرَاسَهَا : سبحان اللهِ ، والحمدللهِ ، ولا إله إلا اللهُ ، واللهُ أكبر) .
حديث حسن ، رواه الترمذي ٣٤٦٢
رسول اللّٰہ ﷺ کی حدیث مبارک
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ :
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
(میں حضرت ابراھیم علیہ السلام سے معراج کی رات ملا ،
پس آپ نے فرمایا : اے محمد ! اپنی امت کو میری طرف سے سلام کہیئے اور انہیں خبر دے دیجئے کہ بیشک جنت ، پاکیزہ (عمدہ کاشت والی) زمین ، میٹھے پانی والی ہے اور یقیناً وہ (زمین) چٹیل میدان (کی مانند) ہے ، اس کی شجر کاری ؛ سبحان اللّٰه ، والحمد للّٰه ، لا إله إلاّ اللّٰه و اللّٰه اکبر (کے کلمات) ہیں).
حدیث حسن، امام ترمذی رحمہ اللّٰہ تعالیٰ نے اسے روایت کیا ہے۔ حدیث نمبر 3462