دعا بتاریخ اپریل 29, 2022

دعائے شیخ

عربی

أسألُُ اللَّـه سُبحانهُ وتعالى 
ذو الجلالِ والإكرامِ 
في سائرِ ساعاتِ ودقائقِ وأوقات ما تبقى 
من هذهِ الأيام والليالي الخواتم لهذا الشهر  الفضيل المُبارك 
أن يُبارك لكُم وعليكُم
 وأن يُسعدكُم 
وأن يجعل سائر أوقاتكُم وأعماركُم عامرةً بِالخيراتِ والبركاتِ والطيبات،

اَللّهُم
َّ اجْعَلْ سعينا  فيهِ مَشكوراً , 
وَ ذَنبنا  فيهِ مَغفُوراً ,
وَ عَمَلنا  فيهِ مَقبُولاً , 
وَ عَيْبنا  فيهِ مَستوراً 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

 اس فضیلت اور برکت والے ماہ (رمضان) کے اختتام پذیر ہونے والے دنوں اور راتوں کے اِن تمام بقیہ ساعات ، لمحات اور اوقات میں شان و شوکت اور عزت کے مالک اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ سے درخواست کرتا ہوں کہ ؛
 وہ آپ کے اور آپ کے (اہل خانہ) کے لیے (ہر طرح کی) برکت دے ، 
آپ کو سعادتمند بنائے ، 
یہ کہ وہ آپ کے تمام اوقات اور زندگیوں کو بھلائیوں ، برکات اور پاکیزہ امور سے آباد فرما دے ، 

اے اللّٰہ!
اس (ماہ) میں ہماری (مثبت) کاوش کو قابل قدر ، 
اس (ماہ) میں ہمارے گناہ کو بخشا ہوا ، 
اس (ماہ) میں ہمارے عمل کو قابلِ قبول ،
اور اس (ماہ) میں ہمارے عیب کو پوشیدہ بنا دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔