دعا بتاریخ مارچ 29, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 اجعلنا ممن يُدرك دعوات مستجابة 
 واجعلنا من الذين سُِهل عليهم طريق الطاعة، ومُنحوا بالتوفيق منازل الأبرار وأكرمتهم بطاعتك يارب 
 اللهم
 ارحمنا في بطن الارض،  واغفرلنا  يوم العرض عليك 

اللهم 
اعتق رقابنا من النار وبلغنا ليلة القدر

       آمـــــــــين يارب العالمين 
 

اردو

اے اللّٰہ ! 
اے ہمارے پروردگار ! 
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو دعاؤں کی قبولیت پاتے ہیں ،
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے کہ جن پر آپ کی فرمانبرداری کا راستہ آسان ہوا، جن کو آپ کی (عطا کردہ) توفیق سے نیک لوگوں کے مقامات عطا ہوئےاور آپ نے اپنی فرمانبرداری کے ساتھ ان کی عزت افزائی کی، 
اے اللّٰہ!
ہم پر زمین کے پیٹ (میں مدفون حالت) میں رحم فرمائیے اور ہمیں اپنے سامنے پیش ہونے (قیامت) کے دن بخش دیجیے، 
 اے اللّٰہ!
 ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (عطا کردیجیے)

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔