دعا بتاریخ جنوری 29, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم إنّا نسألك لنا ولأحبائنا خشيتك في الغيب والشهادة، وكلمة الحق في الرضا
والغضب، 
والقصد في الفقر والغنى، ونسألك نعيمًا لا ينفد، 
وقرّة عين لا تنقطع، 
ونسألك الرضا بعد القضاء ونسألك برد العيش بعد الموت، ونسألك لذّة النظر إلى وجهك والشوق إلى لقائك في غير ضرّاء ولا مضرّة ولا فتنةً مضلّة، اللهم زيّنا بزينة الإيمان واجعلنا هداةً مهتدين.

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اپنے لیے اور اپنے احباب کے لیے سوال کرتے ہیں : 
پوشیدہ اور ظاہر میں آپ کی عظمت والی ھیبت کا ، 
خوشی اور ناراضگی میں حق بات کہنے کا ، 
مالی آسودگی اور تنگ دستی میں میانہ روی (اختیار کرنے) کا ، 
ہم آپ سے نہ ختم ہونے والی نعمت کا اور ہمیشہ رہنے والی آنکھوں کی ٹھنڈک کا  سوال کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے (ہماری کوتاہیوں پر) آپ کے فیصلے کے جاری ہونے کے بعد ، آپ کے راضی ہونے کا سوال کرتے ہیں ۔
ہم دنیا سے جانے کے بعد ، آپ سے خوشگوار زندگی (راحت) کا سوال کرتے ہیں ۔
ہم آپ سے کسی مصیبت ، کسی نقصان اور کسی گمراہ کن فتنہ میں پڑے بغیر ، آپ کے چہرے کی طرف نظر کی لذت اور آپ سے ملاقات کے شوق کا سوال کرتے ہیں ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں ایمان کے ساتھ مزین کیجیے ، 
ہمیں دوسروں کی ہدایت کا سبب اور خود بھی ہدایت حاصل کرنے والے بنا دیجیے۔