دعا بتاریخ دسمبر 28, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم
أعطنا خير الأقدار واكفنا شرها 
وهب لنا قلوبا آمنة مطمئنة لايؤذيها بلاء الدنيا 
واغمر بيوتنا وبلادنا بالبركة والستر والأمن والأمان 
اللهم 
علق قلوبنا برجائك،وامنع رجائنا عمن سواك 
اللهم 
إنك تعلم عيوبنا فاسترها، وتعلم حاجاتنا فاقضها
يارب 
إن السكينة جند من جنودك فأنزلها على قلوبنا 

      آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ !
ہمیں بہترین فیصلے عطا کر دیجیے اور ہمیں برے فیصلوں سے کافی (محافظ) ہو جائیے ، 
ہمیں امن و اطمینان والے ایسے دل دے دیجیے جنہیں دنیا کی کوئی آزمائش تکلیف نہ دے، 
اور ہمارے گھروں اور ہمارے شہروں کو (وسائل رزق میں) برکت سے ، (گناہوں اور عیوب کی) ستر پوشی سے اور امن و امان سے ڈھانپ دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو اپنی امید کے ساتھ جوڑ دیجیے اور ہماری (دلی) امیدوں کو اپنے سوا (تمام مخلوقات) سے منقطع کردیجیے ۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ ہمارے عیبوں کو جانتے ہیں پس انہیں (دوسروں کی نگاہوں سے) چھپا دیجیے ، 
آپ ہمارے تقاضوں کو جانتے ہیں پس انہیں پورا فرما دیجیے ، 
اے میرے پروردگار !
بیشک سکون واطمینان آپ کے لشکروں (خزانوں) میں سے ایک لشکر ہے پس اسے ہمارے دلوں میں جاگزیں کردیجئے ۔

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔