دعا بتاریخ دسمبر 28, 2022

دعائے شیخ

عربی

أسألك اللهمّ
 توفيقًا يلازم طريقنا فإن التوفيق من عندك، 
وأسألك تسهيلًا لأمورنا فإن التسهيل من لطفك،
 وأسألك نجاحًا يتبعه فلاح، 
اللهم 
إن اليسر جند من جندك فأيدنا به يارب العالمين، 
اللهم 
خذ بأيدينا، وردّنا إليك ردًا جميلا
 يا أرحم الراحمين. 

           آمين يارب العالمين 
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
  میں آپ سے ایسی توفیق کی درخواست کرتا ہوں جو ہمارے راستے کے ساتھ ہمیشہ (شامل حال) ہو کیونکہ توفیق آپ ہی کی طرف سے ہے ، 
آپ سے میں اپنے کاموں میں آسانی کی درخواست کرتا ہوں کیونکہ آسانی آپ کی مہربانی سے ہے ، 
آپ سے میں ایسی کامیابی کی درخواست کرتا ہوں کہ جس کے متصل بعد ابدی بھلائی ہو ، 

اے اللّٰہ!
بیشک آسانی آپ کے لشکروں میں سے ایک لشکر ہے پس
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
اس کے ذریعہ ہمیں مضبوط فرمائیے ، 
اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین ! 
ہمارے ہاتھ پکڑ لیجیے اور آپ  ہمیں عمدہ طریقے سے (اعمال صالحہ کے ساتھ) اپنی طرف واپس بُلا ئیے ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔