دعائے شیخ
اسأل الله مالك الملك
ان يغمركم بنعيم اﻹيمان
وعافية اﻷبدان
ويرزقكم صباح الشاكرين ومساء المستغفرين
وقلوب الذاكرين
ويجعل أيامكم جميلة كأنفاس الطيبين
نقية كأرواح الصالحين
منيرة كوجوه المتقين
ومتعكم الله برضاه وزكاكم بتقواه ورفع ذكركم في أهل أرضه وسماه.
للّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں جو کائنات کی بادشاہت کا مالک ہے کہ :
وہ آپ کو ایمان کی نعمت سے
اور جسمانی عافیت سے ڈھانپے رکھے ،
آپ کو شکر گزاروں کی صبح ،
گناہوں کی بخشش چاہنے والوں کی شام
اور اللہ کی یاد کرنے والوں کے دل ،عطا کرے ،
آپ کے دنوں کو پاکیزہ نفوس کی طرح خوبصورت ،
نیک لوگوں کی روحوں کی طرح صاف
اور اہل تقویٰ کے چہروں کی طرح روشن بنائے ،
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اپنی رضا سے بہرہ مند فرمائے ،
اپنے تقوی سے مہذب بنائے
اور زمین و آسمان کی مخلوق میں آپ کے تذکرے بلند کرے ۔