دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك فيضة من فيضان فضلك
وقبضة من نور سلطانك
وأنسا وفرجا من بحر كرمك
أنت بيدك الأمر كله ومقاليد كل شيء
فهب لنا ما تقر به أعيننا وتغنينا عن سؤال غيرك
فإنك واسع الكرم، كثير الجود
فبابك واقفون،ولجودك الواسع المعروف
منتظرون يامن لا تخيب الظنون
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے ، آپ کے فضل کے روانی سے فیض کی ، آپ کے غلبے کے نور سے مٹھی بھر کی اور آپ کی مہربانی کے سمندر سے انسیت اور کشادگی کی درخواست کرتے ہیں
تمام معاملات اور ہر چیز کی کنجیاں آپ کے ہاتھ میں ہیں۔
ہمیں وہ کچھ دیدیجئے جو ہماری آنکھوں کو ٹھنڈک دے اور ہمیں کسی اور سے مانگنے سے بچالے ، کیونکہ آپ وسیع کرم والے ، بہت سخاوت والے ہیں
پس آپ کے دروازے پر کھڑے ہیں اور آپ کی وسیع اور جانی پہچانی مہربانی کے منتظر ہیں ،
اے وہ ذات ! جس سے گمان (خیالات) مایوس نہیں ہوتے (ہمیں اپنی مہربانی سے نواز دیجئے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔