دعائے شیخ
اللهم
فوضنا أمرنا كله إليك فجمله خيرا بما شئت
اللهمّ
إنا توكلنا عليك فأعنا ووفقنا واجبر خواطرنا جبرا أنت وليه،
اللهم
لا تبتلينا في جسدنا ولا في مالنا ولا في أهلنا وسهل علينا كل ما استثقله أنفسنا يارب العالمين
إنك على كل شيء قدير
اے اللّٰہ!
ہم نے (زندگی کے) اپنے تمام معاملات ، آپ کے سپرد کر دیئے ہیں پس آپ جس طرح چاہیں انہیں بہتر بنا دیجئے ۔
اے اللّٰہ!
بیشک ہم نے (اپنے حالات کی بہتری میں) آپ پر اعتماد کیا پس آپ ہماری مدد کیجیے ،
ہمیں (اعمال خیر بجا لانے) کی توفیق دے دیجیے ،
اور ہمارے دلوں کو (شکستگی کی صورت میں) کامل جوڑ دیجیے کہ آپ ہی اس کے نگران ہیں ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے جسم میں ، نہ ہی ہمارے مال میں اور نہ ہی ہمارے اہل خانہ کے بارے میں ، ہمیں کسی آزمائش میں مبتلا نہ کیجیے ،
اور ہمارے لیے وہ (تمام امور) آسان کر دیجیے ، جو ہماری جانوں پر گراں (بھاری) ہیں ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار! (ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے)
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں ۔