دعا بتاریخ اکتوبر 28, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَللَّهُمَّ 
 إنَّا نَعُوذُ بِكَ مِنَ الذُّلِّ إلاَّ لَكَ، وَمِنَ الْخَوْفِ إلاَّ مِنْكَ، وَمِنَ الْفَقْرِ إلاَّ إلَيْكَ. 
  
 یااللَّهُ 
 كَمَا صُنْتَ وُجُوهَنَا أَنْ نَسْجُدَ لِغَيرِكَ 
 فَصُنْ أَيدِيَنَا أَنْ تَمتَدَّ بِالسُّؤَالِ لِغَيْرِكَ . 
 . لاَ إلَهَ إلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَكَ إنِّا كُنّا مِنَ الظَّالِمِينَ، 
 والْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِين 
  
 آمـــــــــين ياربَّ العالَمين 
 َأحفَظَكُمُ اللّٰهُ و أَحياكم حياةً طيبةً 

اردو

 اے اللہ! 
 بیشک ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں : 
 آپ کے لئے عاجزی کے سوا تمام ذلتوں سے ، 
 آپ کے خوف کے سوا تمام خوفوں سے 
 اور آپ کے محتاج ہونےکے سوا تمام احتیاجات سے، 
  
 اے اللہ! 
 جس طرح کے آپ نے ہمارے چہروں کو اس سے محفوظ کردیا کہ ہم آپ کے علاوہ کسی کے آگے سجدہ ریز ہوں 
 پس آپ ہمارے ہاتھوں کو بھی اس سے بچا لیجئے کہ ہم آپ کے علاوہ کسی کے آگے سوال کے لیے دراز کریں، 
 آپ کے علاوہ کوئی حاکم نہیں، آپ کی ذات (ہر عیب سے) پاک ہے ،بیشک ہم ہی ظالموں (اپنے اوپر زیادتی کرنے والوں) میں سے ہیں 
 تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کو حفاظت سے رکھے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے