دعائے شیخ
اللهم
اجعل قرة أعيننا بالصلاة بين يديك
و بالذكر والطاعات والقيام والصيام
واجعل قرة أعيننا بالقرب والأنس بك
اللهم
إنا نعوذ برضاك من سخطك
ونعوذ بك من بدن لا ينتصب بين يديك،
ومن قلب لايشتاق إليك
ومن عين لا تبكي لأجلك
ونعوذ بك من الشرور كلها
يارب تقبل توبتنا واختم لنا بالإيمان
وارفع عنا الأذى وعن المسلمين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ اپنے سامنے (ہماری) نماز ، اپنے ذکر ، اپنی فرمانبرداریوں (نیکیوں) ، اپنے لیے قیام اور روزوں کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیجیے ،
اور اپنے ساتھ قرب اور انس کو ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہم آپ کی ناراضگی سے آپ کی رضا کی پناہ میں آتے ہیں ،
ھم ایسے بدن سے جو آپ کے سامنے (بندگی کے لئے) کھڑا نہ ہو ،
ایسے دل سے جو آپ کی طرف شوق نہ رکھے ،
اور ایسی آنکھ سے جو آپ کی خاطر نہ روئے ، آپ کی پناہ میں آتے ہیں ۔
ہم تمام شرور سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ،
اے ہمارے پروردگار !
ہماری توبہ قبول فرما لیجئے ،
ایمان پر (ہماری زندگی) ختم فرما دیجیے ،
ہم سے اور تمام مسلمانوں سے پریشانی کو اٹھا لیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔