دعا بتاریخ اکتوبر 28, 2022

دعائے شیخ

عربی

أزال الله عنا وعنكم هموم الدنيا، 
وأنار لنا ولكم دروب السعادة، وأجارنا واياكم من الشر والحسد، 
وأدام علينا وعليكم الصحة والعافية،
اللهم أغفر لنا ولوالدينا ولجميع المسلمين.
اللهم إنا نسألك ان تغفر لنا ما فات.
وتقبل منا ما هو آت، 
اللهم اشف من عجز الاطباء عن علاجه، 
وارحم من دق الحزن بابه .. اللهم عوضنا خيراً عن ما فقدنا وبارك لنا فيما رزقتنا.
ٱلَلھـّﻣ آٌمَيّن يَارٌَبٌّ العَّالِْمينٌ
اللهم صل وسلم وبارك على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم تسليما كثيرا.

اردو

اللّٰہ تعالٰی ہم سے اور آپ سے دنیا کی پریشانیاں دور فرمائے ، 
ہمارے اور آپ کے لیے کامیابی کے راستے روشن کرے ، 
ہمیں اور آپ کو شر اور حسد سے بچائے ، 
ہم پر اور آپ پر صحت و عافیت کو ہمیشہ رکھے ، 

اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہمارے والدین کو اور تمام مسلمانوں کو بخش دیجئے ، 

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ: 
ہمارے ان (گناہوں) کو بخش دیجیے جو گذر گئے اور ہم سے ان (اعمال) کو قبول فرمائیے جو ہونے والے ہیں ، 

اے اللّٰہ!
ان (بیماروں) کو شفا دے دیجیے کہ جن کے علاج سے معالج عاجز آچکے ہیں اور ان پر رحم فرمائیے کہ جن کا دروازہ غم نے کھٹ کھٹایا ہے (پریشانی آئی ہے) ۔۔۔ 

اے اللّٰہ!
ہمیں اس کا بہترین عوض دے دیجیے جو ہم گم کر بیٹھے ہیں  اور  جو آپ نے ہمیں وسائل رزق دئیے ہیں ،  ان میں ہمارے لیے برکت رکھ دیجیے۔

اے اللّٰہ!
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 

اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر رحمتیں نازل فرمائیے ،  سلامتی دیجیے ، برکت عطا کیجیے اور بہت زیادہ سلامتی دیجیے۔