دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
فِیْ صَبَاحِ ھٰذَا الْیَوْمِ، لَا تَحْرِمْنَا : مِنْ أُمْنِیَّةٍ تَفْرِحُ بِھَا قُلُوْبُنَا، وَ تَوْبَةٍ تُجْلِیْ ھُمُوْمَنَا، وَ تَوْفِیْقٍ یُنِیْرُ دُرُوْبَنَا، وَ سَعَادَةٍ تُذْھِبُ أَحْزَانَنَا، وَ بَرَکَةٍ تُلَازِمُ أَعْمَارَنَا، وَ عَمَلٍ صَالِحٍ یُرْضِیْكَ عَنَّا
نَدْعُوْكَ یَا رَبَّنَا أَنْ تُصْلِحَ حَالَنَا وَ تُسْعِدَ حَیَاتَنَا وَ تُحَقِّقَ لَنَا مَا نَتَمَنّیٰ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَتہ
اے اللّٰہ!
اس دن کی صبح میں، آپ ہمیں محروم نہ رکھیے :
اس تمنا سے جس سے ہمارے دل خوش ہوجائیں،
اس توبہ سے جو ہماری پریشانیوں کو دور کر دے،
اس توفیق سے جو ہمارے راستوں کو روشن کر دے،
اس سعادت سے جو ہمارے غموں کو دور کردے،
اس برکت سے جو ہماری عمروں (زندگیوں) کے ساتھ وابستہ رہے،
اور اس عمل صالح سے جو آپ کو ہم سے راضی کردے۔
اے ہمارے رب !
ہم آپ سے دعا کرتے ہیں :
یہ کہ آپ ہماری حالت کو درست کر دیجیے،
ہماری زندگی کو کامیاب کر دیجیے،
اور ہمارے لیے وہ کچھ پورا کر دیجیے جس کی ہم تمنا کرتے ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔