دعائے شیخ
اللهم
أنت الميسر وأنت المسهل
سهل أمورنا ولاتفتنا في ديننا وأهلنا
و ذرياتنا وأصحابنا
اللهم
إنا نعوذ بك من عين تصيب القلب فتحزنه والرزق فتنقصه
والبال فتتعبه والنجاح فتفشله
اللهم
أخرجنا من أشد الضيق إلى أوسع الفرج
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ !
آپ آسانی دینے والے ہیں اور آپ ہی سہولت فراہم کرنے والے ہیں
ہمارے کاموں کو آسان کر دیجیے ،
ہمیں ، ہمارے دین کو ، ہمارے اہل خانہ ، ہماری اولادوں اور ہمارے ساتھیوں کو آزمائش میں نہ ڈالیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم ہر اس بد نظری سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں :
جو دل کو لگے تو اسے غمگین کر دے ،
وسائل رزق کو لگے تو ان میں کمی کر دے ،
(سوچنے کی) صلاحیت کو لگے تو اسے تھکا ڈالے ،
اور کامیابی کو لگے تو اسے ناکامی بنا دے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں شدید ترین تنگی سے نکال کر وسیع ترین کشادگی (خوشحالی) کی طرف لیجائیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔