دعا بتاریخ جون 28, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
إن هؤلاء إخواني وأخواتي وأصحابي
 فلا تُخرجهم من عشر ذي الحجة
 إلا وقد غفرت ذنبهم و أصلحت حالهم 
و قوّيت إيمانهم وأسعدت حياتهم، وحققت آمالهم..
 اللهم
 اجعل أيام عشر ذي الحجة
 خاتمة لأحزانهم وبداية لأفراحهم، 
أعوذ بك من كل ذنب يحبس رزقهم أو يُبطل عملهم، 
و بلّغهم كل ما سألوك يا الله وزدهم من فضلك ..
 اللهم 
ارزقهم طيب المقام وحسن الختام ودار السّلام .. 
اللهم 
اقسم لهم من حظوظ الدنيا وخيرات الآخرة واكتبهم من السعداء المعتوقين وممن حرمت وجوههم عن النار .. 

        آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک یہ میرے (دینی) بھائی و میری (دینی) بہنیں اور میرے ساتھی ہیں پس آپ ان پر عشرہ ذی الحجہ اسی صورت میں اختتام پذیر کیجئے کہ
 آپ نے ان کے گناہ بخش دیئے ہوں ،
 آپ نے ان کے حالات بہتر کر دیے ہوں ، 
آپ نے ان کے ایمان مضبوط کر دیئیے ہوں ، 
آپ نے ان کی زندگی کو سعادت مند بنادیا ہو ، 
اور آپ نے ان کی امیدوں کو پورا کر دیا ہو ، 
اے اللّٰہ!
عشرہ ذی الحجہ کے دنوں کو ان کے غموں کو ختم کرنے والے اور ان کی خوشیوں کو شروع کرنے والے (ایام) بنا دیجیے ، 
میں ہر اس گناہ سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں جس سے ان (احباب) کے وسائل رزق روک دیے جائیں یا ان کے اعمال اکارت کر دیے جائیں ۔
اے اللّٰہ !
ان کو وہ سب پہنچا دیجئے جو انہوں نے آپ سے مانگا اور انہیں اپنے فضل سے (اس سے بھی) زیادہ دیجیے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
انہیں پاکیزہ مقام ، زندگی کا خوبصورت اختتام اور سلامتی کا گھر (جنت) دے دیجیے ۔۔ 
اے اللّٰہ!
ان کے لیے دنیا (میں وسائل زندگی) کے حصے اور آخرت کی بھلائیاں تقسیم فرما دیجیے ، انہیں (ان کے نام ، جہنم کی آگ سے) آزاد کردہ سعادت مندوں میں اور ان میں  لکھ دیجیے ، جن کے چہروں کو آپ نے جہنم کی آگ سے حرام (محفوظ) کر دیا ہے ۔۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔