دعا بتاریخ جون 28, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهمَّ 
ارفع عـنّا كل شكوى واكشف عـنّا كل بلوى
 وتقبّل منّا كل نجوى،
 وألبسنا لِباس السِتر والتقوى،
 
 ربنا بك الكفاية وعليك التوكل والمعتمد ، 
وإليك يرجع الأمر كله ، 
فلا راد ولا مانع  لفضلك ورحمتك ، 
ولا غالب لقدرتك ،
أنت ولينا وملاذنا  عند كربتنا
 نسألك فرجاً وتيسيراً وتوفيقاً
لأمورنا ولهمومنا وأحزاننا .
ونسألك الجنة ونعوذ بك من النار . 

اللهمَّ 
 واجعل جنة الفردوس لنا ولوالدينا ولأهلنا ومـحـبّـيـنا مـقـرًا ومـأوى. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 
 

اردو

اے اللّٰہ!
ہم سے ہر شکایت دور کر دیجیے ، 
ہم سے ہر مصیبت ہٹا دیجیے ، 
ہم سے ہر رازونیاز قبول فرما لیجئے ، 
اور ہمیں (گناہوں کے) چھپاؤ اور پرہیز گاری کا لباس پہنا دیجیے ، 

اے ہمارے پروردگار ! 
آپ ہی کے ذریعے کفایت ہے ، 
آپ پر ہی بھروسہ اور اعتماد ہے ، 
اور تمام امور کا رجوع آپ ہی کی طرف ہے ، 

پس آپ کے فضل اور رحمت کو کوئی رد کرنے والا اور روکنے والا نہیں اور آپ کی قدرت پر کوئی غالب آنے والا نہیں ، 
ہماری مصیبت میں ،  آپ ہی ہمیں تھامنے والے اور ہماری پناہ گاہ ہیں : 
ہم آپ سے ، اپنے معاملات کے لیے ، اپنی پریشانیوں کے لیے اور اپنے غموں کے لیے کشادگی ، آسانی اور توفیق کی درخواست کرتے ہیں ، 
ہم آپ سے جنت (میں داخلے) کا سوال کرتے ہیں اور آپ سے ، دوزخ سے پناہ مانگتے ہیں۔ 

اے اللّٰہ!
جنت الفردوس کو ہمارے لیے ، ہمارے والدین کے لئے ، ہمارے اہل خانہ کے لیے اور ہم سے محبت والوں کے لیے ٹہرنے کا مقام اور  رہائش کی جگہ بنا دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔