دعائے شیخ
اللهمَّ
ارفع عـنّا كل شكوى واكشف عـنّا كل بلوى
وتقبّل منّا كل نجوى،
وألبسنا لِباس السِتر والتقوى،
ربنا بك الكفاية وعليك التوكل والمعتمد ،
وإليك يرجع الأمر كله ،
فلا راد ولا مانع لفضلك ورحمتك ،
ولا غالب لقدرتك ،
أنت ولينا وملاذنا عند كربتنا
نسألك فرجاً وتيسيراً وتوفيقاً
لأمورنا ولهمومنا وأحزاننا .
ونسألك الجنة ونعوذ بك من النار .
اللهمَّ
واجعل جنة الفردوس لنا ولوالدينا ولأهلنا ومـحـبّـيـنا مـقـرًا ومـأوى.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہم سے ہر شکایت دور کر دیجیے ،
ہم سے ہر مصیبت ہٹا دیجیے ،
ہم سے ہر رازونیاز قبول فرما لیجئے ،
اور ہمیں (گناہوں کے) چھپاؤ اور پرہیز گاری کا لباس پہنا دیجیے ،
اے ہمارے پروردگار !
آپ ہی کے ذریعے کفایت ہے ،
آپ پر ہی بھروسہ اور اعتماد ہے ،
اور تمام امور کا رجوع آپ ہی کی طرف ہے ،
پس آپ کے فضل اور رحمت کو کوئی رد کرنے والا اور روکنے والا نہیں اور آپ کی قدرت پر کوئی غالب آنے والا نہیں ،
ہماری مصیبت میں ، آپ ہی ہمیں تھامنے والے اور ہماری پناہ گاہ ہیں :
ہم آپ سے ، اپنے معاملات کے لیے ، اپنی پریشانیوں کے لیے اور اپنے غموں کے لیے کشادگی ، آسانی اور توفیق کی درخواست کرتے ہیں ،
ہم آپ سے جنت (میں داخلے) کا سوال کرتے ہیں اور آپ سے ، دوزخ سے پناہ مانگتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
جنت الفردوس کو ہمارے لیے ، ہمارے والدین کے لئے ، ہمارے اہل خانہ کے لیے اور ہم سے محبت والوں کے لیے ٹہرنے کا مقام اور رہائش کی جگہ بنا دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔