دعائے شیخ
اَل٘لّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْأَلُكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اَنْتَ اَللّٰهُ وَلَمْ نَکُنْ بِدُعَائِكَ قَطُّ أَشْقِیَاءَ
أَنْ تُجِیْرَنَا مِنَ الْنَّارِ وَمَا یَقْرُبُ إِلَیْھَا مِنْ قَوْلٍ وَّعَمَلٍ
وَنَسْأَلُكَ بِوَجْھِكَ أَنْ تَرْزُقَنَا الْجَنَّةَ بِغَیْرِ حِسَابٍ
أَحْیِنَا فِیْ ھٰذِہٖ الْدُّنْیَا یَا قَیُّوْمُ
أَسْعَدَ حَیَاۃٍ تُرْضِیْكَ
وَارْزُقْنَا أَکْمَلَ عَمَلٍ تَرْفَعُهٗ، وَأَصْدَقَ تَوْبَةٍ تُحِبُّھَا۔
آمِـــــــــي٘ن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے اس بنا پر کہ یقیناً آپ ہی اللّٰہ ہیں اور ہم آپ سے دعا (کی قبولیت) میں کبھی بھی محروم نہیں رہے ، یہ درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمیں جہنم کی آگ سے اور اس گفتگو اور عمل سے جو اس کے قریب کرے ، پناہ دے دیجیے،
ہم آپ سے آپ کے چہرے (تجلی) کے واسطے سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہمیں جنت (میں داخلہ) بغیر حساب کے دے دیجیے،
اے سب کو تھامنے والے!
ہمیں ایسی سعادت مند زندگی سے بخش دیجیے جو آپ کو راضی کر دے،
ہمیں (توفیق) دے دیجیے ایسے کامل ترین عمل کی جس کا درجہ آپ بلند کر دیں اور ایسی سچی توبہ کی جسے آپ محبوب رکھیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔