دعا بتاریخ مئی 28, 2023

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
لا تحرمنا من أمنية تُفـرح قلوبنــا، وتوبة تجلي همومنــا، وتوفيقًا ينير دروبنــا، وسعادة تذهب حُزننــا 
رب أشرق مع نور شمسك بشائرآ من الفرح تسعدنا وتسعد اهلينا وأحبتنا ،،،
اللهم
 أسألك باسمك الأعظم الذي اذا أدركته الجبال سجدت
واذا أدركته القلوب خشعت
واذا أدركته العيون بكت

أن تغفر لنا وترزقنا وتكرمنا وتحفظنا 
وكل احبابنا واعزائنا واهلنا يا ارحم الراحمين ..
سبحانك اللهم وبحمدك لا إله إلا أنت نستغفرك ونتوب إليك 

            آمين يارب العالمين 
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ
آپ ہمیں محروم نہ فرمائیے : 
کسی ایسی آرزو (کے پورا ہونے) سے کہ جس سے ہمارے دل خوش ہوں ، 
ایسی توبہ سے جو ہماری پریشانیوں کو دور کر دے ، 
(اعمال صالحہ کی) ایسی توفیق سے جو ہمارے راستوں کو روشن کر دے ، 
ایسی کامیابی سے جو ہمارے غم کو دور کر دے ، 
اے میرے پروردگار !
اپنے سورج کی روشنی کے ساتھ خوشی کی ایسی خوشخبریوں کو نمودار کر دیجیے جو ہمیں کامیاب کر دیں اور ہمارے اہل خانہ اور ہمارے احباب کو کامیاب کر دیں ، 
اے اللّٰہ!
میں آپ سے آپ کے اس اسم اعظم کے ساتھ درخواست کرتا ہوں کہ جسے جب پہاڑوں نے پایا تو سجدہ ریز ہو گئے ، 
جب اسے دلوں نے پایا تو ڈر گئے (عاجز ہو گئے) ، 
اور جب اسے آنکھوں نے پایا تو رو پڑیں ، 

یہ کہ آپ ہمیں بخش دیجیے ، 
ہمیں وسائل رزق مہیا کیجیے ، 
ہم پر مہربانی فرمائیے ، 
*اے سب سے زیادہ مہربان ذات !*
ہماری ، ہمارے تمام احباب کی ، ہمارے رشتے داروں کی اور ہمارے اہل خانہ کی حفاظت فرمائیے ۔۔ 
 اے اللّٰہ!
آپ اپنی تعریف کے ساتھ پاک ذات ہیں ، آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ، 
ہم آپ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتے ہیں اور ہم (اپنے گناہوں سے) توبہ کرتے ہیں۔  
 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔