دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
سُبْحَانَ مَنْ بَعَثَ الْرَّسُوْلَ مُحَمَّدًا
وَھَدیٰ لِدُرُبِ الْحَقِّ بِالْقُرْآنِ
صَلُّوْا عَلَی الْھَادِی الْبَشِیْرِ فَإِنَّهٗ
نُوْرٌ یُّضِیْئُ بِسَائِرِ الْأَزْمَانِ ﷺ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے،
پاک ہے وہ ذات جس نے (اس دور میں) رسول کو حضرت محمد ﷺ کی صورت میں مبعوث کیا اور قرآن حکیم کے ذریعہ راہِ حق کی رہنمائی عطا کی۔
(اے احباب کرام!) ھدایت کا سبب بننے والے اور (اہل ایمان کو) خوشخبری دینے والے ﷺ پر درود شریف بھیجا کیجئے کہ بلاشبہ آپ ﷺ ایسے نور ہیں جو تمام زمانوں میں روشنی دیتے ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔