دعائے شیخ
اللهم
يا خالق هذا القلب ،إملأه إيماناً حتى نلقاك
يوم لا ينفع مال ولا بنون إلا من أتى الله بقلب سليم
يارب
استودعناك حياتنا فلا تجعل مرها يشقينا
ولا حلوها يلهينا
اللهم
اجعل مانريده في حياتنا قريباً لناظرنا
سعيداً لخواطرنا
اللهم
أسعدنا سعادتين الدنيا بخيرها والجنة بفردوسها
اللهم
اعتقنا من النار ووفقنا لقيام ليلة القدر
آمـــــــــين يارب العالمين
اے اللّٰہ !
اے ہمارے دل کو پیدا کرنے والے !
اسے ایمان سے بھر دیجیے یہاں تک کہ ہم آپ سے اس دن آ ملیں جس میں نہ مال او نہ ہی بیٹے (اولاد) فائدہ دے (کام آئے) گی مگر جو اللّہ تعالیٰ کے پاس (بد اخلاقیوں سے) محفوظ دل کے ساتھ آیا،
اے اللّٰہ!
اے ہمارے پروردگار !
ہم نے اپنی زندگی کو آپ کے سپرد کیا پس آپ اس کی تلخی کو (ہمارے لیے) ایسا نہ بنائیے کہ وہ ہمیں سعادت سے محروم کر دے اور نہ ہی اس کی مٹھاس کو ایسا بنائیے کہ وہ ہمیں (آپ سے) غافل کر دے۔
اے اللّٰہ!
جو (مقصد) ہم اپنی زندگی میں چاہتے ہیں اسے ہماری نگاہ کے قریب اور ہمارے دلوں کے لیے سعادت والا بنا دیجیے،
اے اللّٰہ!
ہمیں دنیا کو اس کی بھلائی کے ساتھ اور جنت کو اس کے فردوس (اعلیٰ ترین درجہ) کے ساتھ، دو کامیابیوں سے نواز دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (عطا کردیجیے)
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔