دعائے شیخ
اسأل الله
في هذا الصباح وفي كل صباح
أن يحبكم محبة يطيل بها اعماركم
ويكثر بها ارزاقكم
ويزكي بها اعمالكم
فيحبكم الخلق أينما اتجهتم
جعله الله يوم سـعــد تنشرح فيه صدوركم
وتتفتح لوجوهكم السعادة
حفظكم الله وحفظ أهاليكم و بيوتكم
اللهم
اني أسألك لمن تصلهم رسائلي وكلماتي
ايماناً كاملاً ويقيناً صادقاً ورزقاً واسعا
يارب مد ارواحنا بسبل الفرح وبغيمات الرضا وبحلوالحظ وتباشيرالحياة السعيدة الهنية
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اللّٰہ تعالیٰ سے میں ، اس صبح اور ہر صبح ، درخواست کرتا ہوں کہ
وہ آپ (احباب) کو اپنی ایسی محبت عطا کرے کہ اس کے ساتھ وہ آپ کی عمریں دراز کردے ،
اس کے ساتھ آپ کے وسائل رزق میں اضافہ کردے ،
اس کے ساتھ آپ کے اعمال کو نکھار دے ،
(اس طرح) کہ جدھر بھی آپ رخ کریں ، خلقِ خدا آپ کے ساتھ محبت کرنے لگ جائے ۔
اللّٰہ تعالیٰ اسے (اس صبح کو) کامیاب دن بنائے جس میں آپ کے سینے کشادہ ہوں اور آپ کے چہروں پر خوش بختی کِھل جائے ،
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کے اہل خانہ اور آپ کے گھروں کی حفاظت فرمائے ،
اے اللّٰہ!
یقینی طور پر میں ان (احباب) کے لیے جن تک میرے (یہ) پیغامات اور میرے کلمات (دعا) پہنچیں ، آپ سے کامل ایمان ، سچے یقین اور وسیع رزق کی درخواست کرتا ہوں ۔
اے میرے پروردگار !
ہماری روحوں کو خوشی کے راستوں کے ساتھ ،
اپنی خوشنودی کے بادلوں کے ساتھ ،
اچھی قسمت کے ساتھ ،
اور خوشگوار اور بابرکت زندگی کی شروعات کے ساتھ مدد دے دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔