دعائے شیخ
اللهم فرج عنا ما ضاقت به صدورنا، وقلت معه حيلتنا، وضعفت عنه قوتنا، واجعلنا في حرزك وأمانك، واجعل الفردوس الأعلى مستقرا لنا ولوالدينا وجميع المسلمين والمسلمات .
ربنا اغفر لي ولوالدي وكل من له حق علينا وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات يوم يقوم الحساب.
اللهم صل وسلم على نبينا محمد وعلى أله وصحبه اجمعين
اے اللّٰہ!
ہم سے وہ سب کچھ (پریشانیاں) دور فرما دیجیے کہ جن کے سبب ہمارے سینے تنگ ہوگئے ہیں ،
جن کے ہوتے ہوئے ، ہماری (نجات کی) تدابیر کم ہو گئی ہیں،
اور جن کے سبب ہماری طاقت کمزور ہو گئی ہے ،
آپ ہمیں اپنی حفاظت اور امان میں رکھ لیجئے ،
ہمارے لیے ، ہمارے والدین کے لئے اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کے لیے جنت میں بلند مقام ، ہمارا ٹھکانہ بنا دیجیے ۔
اے ہمارے پروردگار !
اس دن مجھے ، میرے والدین کو ، ان سب کو جن کا ہم پر حق ہے ، ایمان والے مردوں اور عورتوں کو ، مسلمان مردوں اور عورتوں کو بخش دیجیے ، (جس دن) حساب قائم ہو ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجئے ۔