دعائے شیخ
یَجْزِیْكَ عَشْراً عَنْ صَلَاتِكَ مَرَّةً
وَتَنَالُ عِزًّا فِی الْحَیَاةِ مُقِیْماً
صَلَّی الْإِلٰهُ عَلَی الْحَبِیْبِ بِفَضْلِهٖ
وَحَبَاهُ قَدْراً فِی الْأَنَامِ عَظِیْماً
یَا أَیُّھَا الْرَّاجُوْنَ مِنْهُ شَفَاعَتاً
صَلُّوْا عَلَیْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْماً ﷺ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
(اے صاحب ایمان! اللّٰہ تعالیٰ) آپ کو، ایک مرتبہ آپ ﷺ پر درود شریف پڑھنے کا اجر دس گُنا عطا کرتا ہے ۔
اور آپ زندگی میں قائم (ہمیشہ) رہنے والی عزت پاتے ہیں
اللّٰہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اپنے حبیب ﷺ پر رحمت نازل کی ہے
اس (اللّٰہ تعالیٰ) نے آپ ﷺ کو اپنی مخلوق میں بڑی قدر ومنزلت دی ہے
اے آپ ﷺ سے (اپنے لیے) شفاعت کی امید رکھنے والو!
آپ ﷺ پر درود شریف پڑھو اور خوب سلام بھیجو ﷺ
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔