دعا بتاریخ دسمبر 27, 2021

دعائے شیخ

عربی

الرحمــــة  والتواضــــع 
    والكلمــــة الطيبــــة 
هــــي  أجــــمل ما يتركــــه الإنســــان في قلــــوب الآخريــــن ، 
جعل الله روحكم الطيبة تسكن القلوب ، ووجوهكم الباسمة  ترتاح لها العيون ، 
ونفوسكم المطمئنة تملك النفوس ،
وجعل العافية لباسكم والمغفره ستركم ، والسعاده طريقكم  والقرآن رفيقكم في الدنيا والآخرة .

اردو

رحم دلی ، انکساری اور پاکیزہ گفتگو ،
 وہ سب سے خوبصورت (نقوش) ہیں جنہیں انسان دوسرے (انسانوں) کے دلوں میں چھوڑجاتا ہے ۔
اللّٰہ تعالی کرے کہ : 
آپ کی پاکیزہ روح  دلوں میں آباد رہے ، 
آپ کے مسکراتے چہروں سے آنکھیں راحت پائیں ، 
آپ کے اطمینان پانے والے نفس ، آپ کے نفسوں کے مالک رہیں (کہ برائیوں کو راہ نہ ملے ) ، 
اور (اللّٰہ تعالیٰ) عافیت کو آپ کا لباس ، بخشش کو آپ (کے گناہوں) کی پردہ پوشی ، سعادت کو آپ کا راستہ اور قرآن حکیم کو دنیا وآخرت میں آپ کا ساتھی بنائے ۔