دعائے شیخ
أجمل الثياب ثوب العافية
وأثمنها ثوب الستر
وأجمل العطور الذكرالطيب
وأجمل المظاهر الوجه البشوش
وأجمل الهدايا الدعاء في ظهر الغيب
اللهم ألبسنا وذرياتنا وأحبابنا ثوب الصحة والعافية واجعلنا وإياهم من أصحاب هذه الصفات الطيبه.
واختم لنا بالإيمان يارب العالمين
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة
سب سے خوبصورت لباس ، عافیت کا لباس ہے اور سب سے قیمتی (عیوب کو) چھپانے کا لباس ہے ،
سب سے خوبصورت خوشبو ، (اللّٰہ تعالیٰ کا) پاکیزہ ذکر ہے۔
سب سے خوبصورت مظہر (دوسروں سے ملتے وقت) چہرے کی مسکراہٹ ہے ،
سب سے عمدہ ہدیہ (کسی کی) عدم موجودگی میں (اس کے لئے) دعا ہے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہماری اولادوں کو اور ہمارے احباب کو صحت اور عافیت کے لباس سے ڈھانپ دیجیے ،
ہمیں اور انہیں ان (مذکورہ بالا) پاکیزہ صفات والوں میں سے بنادیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری (زندگی کا) خاتمہ ایمان کے ساتھ فرما دیجیے ،
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔