دعائے شیخ
اللهم
صل وسلم وبارك على الحبيب سيدنا محمد
صلى الله عليه وسلم
صلاة تكشف بها غمنا وهمنا والضيق و الحرج
وتغفر بها ذنوبنا وتستر بها عيوبنا
حتى نأتيك بقلب سليما
اللهم
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه واحشرنا في زمرته
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا و محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی عطا کیجیے اور برکت دیجیے ،
ایسی رحمت (نازل کیجیے) جس کے ذریعہ آپ ہمارا غم ، ہماری پریشانی ، تنگی اور حرج (سختی) دور کردیں ،
اس کے سبب سے آپ ہمارے گناہ بخش دیں ،
اور اس کے ذریعہ آپ ہمارے عیوب چھپا دیں یہاں تک کہ ہم آپ کے پاس (دنیا کی زندگی کے خاتمے پر) صاف دل کے ساتھ آجائیں ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔