دعائے شیخ
اللهم سق إلينا من رحماتك ما يغنينا،
وأنزل إلينا من بركاتك ما يكفينا،
وأدفع عنا كل ما يؤذينا،
وهب لنا من العمل الصالح ما ينجينا برحمتك يا ارحم الراحمين.
وصل اللهم وسلم وبارك على نبينا وحبيبنا محمد عليه افضل الصلاة واتم التسليم ﷺ
اے اللّٰہ!
ہماری طرف اپنی ایسی رحمتیں بھیج دیجیے ، جو ہمیں (دوسروں سے) بے نیاز کر دیں ،
اپنی طرف سے ہم پر ایسی برکات نازل کر دیجیے ، جو ہمیں (ہمارے تمام معاملات میں) کافی ہو جائیں ،
ہم سے (وہ سب ناگوار چیزیں) دور کر دیجیے ، جو ہمیں اذیت دیتی ہیں ،
اور ہمیں اس عمل صالح (کی توفیق) دے دیجیے ، جو (دنیا اور آخرت کے عذاب سے) ہماری نجات کا ذریعہ بن جائے ۔
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! اپنی رحمت کے سبب (ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے)
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی اور ہمارے محبوب حضرت محمد ﷺ پر سب سے زیادہ فضیلت والی رحمتیں نازل فرمائیے ، سب سے زیادہ کامل سلامتی دیجئے اور برکت عطا کیجیے ۔