دعا بتاریخ ستمبر 27, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم
ّلك الحمد على ما قضيت وما قدرت ومارزقت ،

اللهمّ 
اجعلنا نحب ماتحبه لنا ونرضى بما قسمته لنا وارزقنا الإخلاص والعمل واحفظ لنا ديننا وأهلنا وأحبابنا ،

اللهمَّ 
ارحم واغفر لأحباب اشتقنا إليهم،

  اللهمَّ 
إنا نسألك أن تجعل الفردوس الأعلى من الجنة نزلا لهم بجوار الأنبياء والصديقين والشهداء والصالحين 
وأن تجمعنا بهم في جنات النعيم يا أكرم الأكرمين .

آميــــــــــــــن يارب العالمين حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
آپ ہی کی تعریف ہے اس پر جو آپ نے (ہمارے لیے) فیصلہ کیا ، جو آپ نے نظام بنایا اور جو آپ نے رزق دیا ، 

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ایسا بنا دیجیے کہ ہم محبت کریں اس سے جسے آپ ہمارے لیے محبوب بنائیں اور ہم اس پر راضی ہوں جو آپ نے (نعمتیں) ہمارے لیے تقسیم کیں ، 
ہمیں اخلاص اور عمل کی دولت عطا کر دیجیے ، 
اور ہمارے دین ، ہمارے اہل خانہ اور ہمارے احباب کی حفاظت فرما لیجئے ، 

اے اللّٰہ!
آپ ان احباب پر رحم فرما دیجیے جن کے ہم مشتاق ہیں اور ان کی بخشش فرما دیجیے  ، 

اے اللّٰہ!
اے مہربانوں کے مہربان ! 
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ (ہمارے احباب کو) انبیاء کرام علیہم السلام ، صدیقین ، شھداء اور صالحین رحمة اللہ علیہم کی ہمسائیگی میں ، جنت کے بلند ترین مقام میں مہمانی (کے اعزاز) کے طور پر جگہ دے دیجیے اور یہ کہ آپ ہمیں ان کے ساتھ نعمت کے باغات میں جمع فرما دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔