دعا بتاریخ جولائی 27, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ
اِجْعَلْ فِیْ قُلُوْبِنَا نُوْرًا، وَفِیْ أَبْصَارِنَا نُوْرًا،
وَأَحِطْنَا بِنُوْرٍ مِّنْكَ تُنِیْرُ دُرُوْبَنَا،
وَارْزُقْنَا نُوْرًا فَوْقَ نُوْرٍ،
وَأَعِذْنَا مِنَ الْھَمِّ وَالحُزْنِ، ومِنَ الْعِجْزِ والْکَسْلِ، وَمِنَ الْبُخْلِ والْجُبْنِ وَقَھْرِ الْأَعْدَاءِ وَضِیْقِ الْحَالِ۔

آمـِــــــــيْن يَارَبَّ الْعَالَمِيْن
حَفِظَكمُ الْلّٰهُ وَأْحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں میں روشنی اور ہماری آنکھوں میں روشنی رکھ دیجیے،
ہمیں آپ اپنی طرف سے ایسے نور کے احاطہ میں لےلیجیے جو ہمارے راستوں کو روشن کر دے،
ہمیں (موجود) روشنی پر (مزید) روشنی دے دیجیے،
ہمیں پریشانی سے ، غم سے، درماندگی سے ، کاہلی سے، بخل سے ، بزدلی سے، دشمنوں کے جبر سے اور حالات کی تنگی سے پناہ دے دیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے