دعا بتاریخ جولائی 27, 2024

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰھُمَّ
یَا حَسِیْبُ وَکَفٰی بِكَ حَسِیْبًا، 
اَللّٰھُمَّ
یَا رَقِیْبُ وَکَفٰی بِكَ رَقِیْبًا، 
لَا یَعْزُبُ عَنْكَ أَصْغَرُ ذَرَّةٍ فِی الْسَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، 
وَلَا یَعْجِزُكَ شَیْئٌ لِأِحَاطَةِ قُدْرَتِكَ، 
فَعَامِلْنَا اَلْلَّهُمَّ
بِالْفَضْلِ لَا بِالْعَدْلِ، وَبِالإِحْسَانِ لَا بِالْمِیْزَانِ، 
وَحَسْبُنَا مِنْ رَّحْمَتِكَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ
مَاشَکَرْنَاهُ مِنْ نِّعَمِ رُبُوْبِیَتِكَ، 
مَاأَطَعْنَاهّ مِنْ نِّعْمَة أّلُوْھِیَتِكَ۔

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

 اے اللّٰہ !
اے حساب کرنے والے !
آپ حساب کرنے کے لحاظ سے کافی ہیں، 
اے اللّٰہ !
اے نگران ہستی! 
آپ نگران ہونے کے لحاظ سے کافی ہیں، 
آپ سے آسمان وزمین میں کوئی چھوٹے سے چھوٹا ذرہ بھی غائب نہیں ہو سکتا اور نہ ہی آپ کی قدرت کے ہمہ گیر ہونے کے سبب  کوئی چیز آپ کو عاجز کر سکتی ہے  
پس اے اللّٰہ !
آپ ہمارے ساتھ معاملہ کیجئے اپنے فضل (مہربانی) کے ساتھ نہ کہ عدل کے ساتھ اور (اسی طرح) احسان کے ساتھ، نہ کہ ترازو (میں تولنے) کے ساتھ (کہ اپنے اعمال کے سبب ہم اس کے متحمل نہیں)
اور ہمیں اپنی اس رحمت کے سبب جو ہر چیز پر چھائی ہے، ہر اس کے لئے کافی ہو جائیے جو ہم نے آپ کی ربوبیت کی نعمتوں کا شکر ادا کیا اور جو ہم نے آپ کی الوہیت (معبود ہونے) کی نعمت کے سبب اطاعت کی ۔

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔