دعا بتاریخ جون 27, 2023

دعائے شیخ

عربی

أسأل الله العظيم رب العرش العظيم
 أن ينظر إليكم وهو يباهي بكِم ملائكته فيقول سبحانه وتعالى  إني أحببتهم فأحبوهم ..
فيا رب سر خاطرهم ، 
وأرح قلوبهم ، واشرح صدورهم
اللهم
 يا واحد ويا أحد يا فرد يا صمد أسعدهم 
 بما هو خير لهم من أمنياتهم  ومن دعواتهم..
اللهم
 إني استودعتك قلوبهم فلا يمسهم ضر ولا حزن ولا ألم يا من لا تضيع ودائعه ..
اللهم 
استودعتك أعينهم فلا تبكي إلا من خشيتك 
أو تبكي فرحاً لقربك ولطاعتك ..
اللهم 
يا حي يا قيوم بلغهم واهليهم  وأحبابهم  
يوم عرفه وهم بصحة وعافية 
اللهم
 اجعلهم من العتقاء من النيران ومن الفائزين بالجنان برحمتك يا أرحم الراحمين . 
 
           آمين يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

عرش عظیم کے مالک  عظمت والے اللّٰہ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ : 
وہ آپ (احباب) کی طرف اس حالت میں نظر (شفقت) فرمائے ، کہ وہ آپ پر اپنے فرشتوں کے سامنے فخر کرے کہ وہ (اللّٰہ) سبحانہ وتعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے ؛ 
بیشک میں ان (اپنے بندوں سے) محبت کرتا ہوں پس تم بھی ان سے محبت کرو ۔۔ 
اے میرے پروردگار ! ان (میرے احباب) کو باطنی خوشی دیجیے ، ان کے دلوں کو راحت دیجیے ، اور ان کے سینے کشادہ کر دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
اے واحد ! اے یکتا ! اے تنہا اکیلی ہستی ! اے بے نیاز ذات ! 
انہیں ان کی تمناؤں اور ان کی دعاؤں میں سے جو ان کے لیے سب سے بہتر ہے (اس کے حصول کے ساتھ انہیں) سعادت مند (کامیاب ) کر دیجیے ۔۔  
 اے اللّٰہ! اے وہ ذات ! جو اپنی امانتوں کو ضائع نہیں کرتا !
بیشک میں نے ان کے دلوں کو آپ کے سپرد کر دیا ہے ،پس انہیں کوئی نقصان ، نہ ہی کوئی غم اور نہ ہی کوئی تکلیف چھوئے (پہنچے) ۔
اے اللّٰہ!
میں نے ان کی آنکھوں کو آپ کے سپرد کردیا ہے ، پس یہ آپ کے خوف کے علاوہ (کسی دنیوی وجہ سے) نہ روئیں یا آپ کے تعلق اور آپ کی فرمانبرداری میں صرف خوشی سے آنسو بہائیں (کہ اللّٰہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل ہوئی) ۔۔ 
اے اللّٰہ! اے زندہ اور قائم ذات !
ان (میرے احباب) کو ، ان کے اہل خانہ کو ، اور ان سے محبت وتعلق والوں کو عرفہ کے دن (9 ذی الحجہ) تک صحت اور عافیت کی حالت میں پہنچا دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین !
 اپنی رحمت کے سبب انہیں جہنم کی آگ سے آزاد کردہ اور جنت کے داخلے میں کامیاب ہونے والے اپنے بندوں میں شامل کر لیجیے! 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔