دعائے شیخ
اَل٘لّٰهُمَّ
إِنَّا نَشْھَدُ أَنَّكَ لَاتَظْلِمُ وَنَشْھَدُ أَنَّ وَعْدَكَ الْحَقُّ،
فَأَکْرِمْنَا وَلَا تُھِنَّا، وَعَافِنَا وَلَا تَبْتَلِنَا،
یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ !
اِرْحَمْنَا وَارْضَ عَنَّا فِی الْدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ،
اُکْتُبْ لَنَا فِیْ ھٰذِہٖ الدُّنْیَا حَسَنَةٌ إِنَّا تُبْنَا إِلَیْكَ،
اِجْع٘لْنَا مِمَّنْ یَّأْتِیْكَ یَوْمَ الْقِیَامَةِ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ مُّنِیْبٍ۔
آمِـــــــــي٘ن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
بیشک ہم گواہی دیتے ہیں کہ بلا شبہ آپ ناانصافی نہیں کرتے اور بیشک ہم گواہی دیتے ہیں کہ یقینا آپ کا وعدہ سچا ہے،
پس آپ ہمیں عزت دیجیے اور ہمیں رسوا نہ کیجیے،
ہمیں عافیت دیجیے اور ہمیں آزمائش میں مبتلا نہ کیجیے،
آپ ہمارے لیے اس دنیا میں بھلائی کا فیصلہ فرما دیجیے، بیشک ہم آپ سے (اپنے گناہوں کی) توبہ کرتے ہیں۔
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو قیامت کے دن صاف اور (آپ کی طرف) رجوع والے دل کے ساتھ حاضر ہوں گے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔