دعا بتاریخ مئی 27, 2023

دعائے شیخ

عربی

زادكم الله من فضله ورزقكم ماتتمنون وأكثر                  
وأسعدكم في الدنيا والأخرة  
وجعلكم ممن قال فيهم 

(إِن الذين قالوا ربنا الله ثم استقاموا تتنزل عليهم الملائكة ألا تخافوا ولا تحزنوا وأَبشروا بالجنة التي كنتم توعدون )

 أسال الله تعالى
 ألاّ تفارق السعادة أعيُنكم
 ويلهمكم الذكر في صباحكُم ومساءكُم
 ويسعدكم في دُنياكم وآخرتكم ٠


             آمين يارب العالمين
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة

اردو

اللّٰہ تعالیٰ
آپ (احباب) کو اپنے فضل (انعامات) سے زیادہ دے ، 
آپ کو وسائل رزق جن کی آپ تمنا کرتے ہیں ، وہ اور اس سے بھی بڑھ کر دے ،
آپ کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے ، 
اور آپ کو ان لوگوں میں شامل کرے جن کے بارے میں (اللّٰہ تعالیٰ) نے کہا ہے : 
(ترجمہ ؛ بیشک جن لوگوں نے کہا ؛ ہمارا پروردگار اللّٰہ ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے ، ان پر فرشتے (یہ کہتے ہوئے) اترتے ہیں کہ تم نہ ڈرو اور نہ غم کھاؤ اور اس جنت کی خوشخبری سنو جس کا تم سے وعدہ تھا۔ سورۃ حم السجدۃ ؛ 30) 

اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں کہ
وہ آپ (احباب) کی نظروں سے کامیابی کو کبھی جدا نہ کرے ، 
آپ کے صبح و شام کے اوقات میں وہ (اپنے) ذکر (وفکر کی توجہ) آپ کے دل میں ڈالے ، 
اور آپ کو آپ کی دنیا و آخرت میں کامیاب کرے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔